Surah Yaseen ki Aik Ayat Ka Wazifa – Jo Mango Gae Milay Ga – Urdu For You

Advertisement

Surah Yaseen Ki Fazilat

Surah Yaseen ki Aik Ayat Ko 41 Baar Parh Lain Jo Mango Gae Milay Ga - Urdu For You
Surah Yaseen ki Fazilat

 بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم معزز ویورز، معزز ویورز، ایک نئے وظیفے کے ساتھ آپ دوستوں کی خدمت میں حاضر ہوں اور یہ وظیفہ سورہ یسین شریف کی ایک آیت کا وظیفہ ہے سورہ یسین کو قرآن مجید فرقان حمید کا دل بھی کہا جاتا ہے اس سورت کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا یہ قرآن کا دل ہے جو اللہ اور آخرت کے لیے پڑھے گا تو اس کی بخشش ہو جائے گی اور فرمایا کہ ہر چیز کا دل ہے اور قرآن کا دل سورہ یاسین ہے

Advertisement

 تو دوستو سورہ یسین مشکلات تکلیف مصائب سے نجات اور اہم مقاصد میں کامیابی کے لیے بہت ہی زبردست سورہ ہے یہ سورہ یعنی سورہ یسین آدمی اگر صبح کے وقت پڑھے تو اللہ تبارک وتعالی اس دن کی تمام تکلیفوں سے اسے محفوظ فرماۓ گا سورہ یسین قرآن مجید کی وہ سورت ہے جس میں ایک ایسا خزانہ چھپا ہوا ہے کہ اگر آپ یہ وظیفہ کریں جو ہم آج کی اس ویڈیو میں آپ کو بتائیں گے تو انشاءاللہ تبارک و تعالی وہ چھپا ہوا خزانہ اللہ تبارک و تعالی آپ کو عطا فرماۓ گا

اس سورہ مبارکہ کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اگر یہ سورت گھر کے اندر پڑھی جائے تو اللہ تبارک و تعالی دشمنوں سے حفاظت فرماتا ہے اور اللہ کریم مصائب سے تکلیفوں سے انسان کو نجات نصیب فرماتا  ہے سورۃ یاسین جو آدمی پڑھتا ہے اللہ کریم اسے راحت نصیب فرماتا ہے اللہ کریم اس کے اوپر بہت زیادہ کرم فرماتا ہے

تو دوستو آج کی اس ویڈیو کی مزید تفصیلات اور سورہ یسین کے مزید خواص آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے سے پہلے آپ سب سے گزارش ہے کہ اگر آپ ہماری آواز پہلی دفعہ سن رہے ہیں یا ہمارے اس چینل اردو اسلامک وائس پر نئے ہیں تو براۓ مہربانی چینل کو سبسکرائب کرلیں اور ساتھ میں لگے بیل آئکن دبالیں تاکہ ہر نئی آنے والی ویڈیو آپ کو بروقت مل سکے

تو ویورز، بعض روایات میں موجود ہے کہ اگر سورہ یسین میت کے پاس تلاوت کی جائے تو اللہ تعالی ہر حرف کے بدلے فرشتہ بھیجتا ہے اور سب فرشتے صف باندھ کر میت کے آگے کھڑے ہو جاتے ہیں اور اس میت کے لیے رب تبارک  تعالیٰ کے حضور رحمت و بخشش طلب کرتے ہیں اور دفن تک وہ حاضر رہتے ہیں جس قبرستان میں سورہ یسین پڑھی جائے تو وہاں چالیس دن تک مردوں کو عذاب نہیں ہوتا دوستوں اگر کوئی شخص خواب میں اپنے مرحوم والدین کی زیارت کا خواہش مند ہو تو اسے چاہیے کہ وہ سورہ یاسین سات مرتبہ پڑھ کر اپنے والدین مرحومین کو بخشے تو رات کو اس کے خواب میں اسے والدین کی زیارت ہوگی سرکار دو عالم اللہ تعالی علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ بری موت سے پناہ مانگنی چاہیے۔ بری موت سے محفوظ رہنے کے لیے روزانہ ایک مرتبہ سورہ یسین کی تلاوت کریں۔  تو اللہ تبارک و تعالی ہر قسم کی بری موت سے اس کی حفاظت فرماتا ہے۔

 حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا کہ جس شخص نے شب جمعہ سورہ یاسین کی تلاوت کی تو اللہ تبارک و تعالی اس کی مغفرت فرما دیتے ہیں حدیث کے مطابق سورہ یسین قیامت کے دن آدمی کو پیاس سے بچائے گی تو دوستوں سورہ یسین وہ سورۃ ہے جس کی ایک دفعہ کی تلاوت کرنے والے کے لیے دس مرتبہ قرآن کی تلاوت کا ثواب لکھ دیتے ہیں. سبحان اللہ کتنی برکتوں والی سورہ ہے 

ترمذی شریف کے اندر یہ حدیث موجود ہے کہ اس سورۃ کے متعلق حضور نبی کریم علیہ الصلاۃ والسلام ارشاد فرمایا تھا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ سورہ یاسین میرے ہر امتی کے دل میں ہو. اور جو سورہ یاسین پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس قرآن شریف پڑھنے کا ثواب لکھ دیتا ہے. ایک حدیث ہے کہ جو شخص سورہ یاسین کو صرف اللہ تعالی کی رضا کے لیے واسطے اور آخرت کے لیے پڑھتا ہے تو اس کی زندگی کے پہلے سب گناہ اللہ کریم معاف فرما دیتا ہے

 سورۃ یاسین کی فضیلت اور برکات اگر آدمی جان جائے یا سمجھ جائے تو اللہ کی عزت و جلالت کی قسم آدمی روزانہ اسے ایک مرتبہ اپنے گھر میں ضرور پڑھے گا شیخ الحدیث مولانا عبدالمصطفی رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے جنتی زیور کے اندر سورہ یسین پڑھنے کی بہت سی برکتیں شمار کی ہیں۔ کہ اگر بھوکا آدمی اس کو پڑھے تو آسودہ ہو جائے گا۔ پیاسا پڑے تو سیراب کیا جائے گا۔ ننگا پڑے تو لباس ملے گا۔ وہ مرد یا عورت جس کی شادی نہیں ہو رہی یا کسی نہ کسی وجہ سے تاخیر ہوتی جا رہی ہو تو اگر وہ پڑھے گا تو جلد اس کی شادی ہو جائے گی۔ بیمار پڑے تو شفا پائے گا۔ قیدی پڑھے تو رہا ہو پائے گا۔ مسافر پڑھے تو اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے مدد حاصل ہوگی۔ غمگین پڑھے گا تو اس کا رنج و غم دور ہو جائے گا.

اور جس کی کوئی چیز گم ہو گئی ہو وہ پڑھے تو جو کھویا ہے وہ مل جائے گا. فرمایا سورہ یسین کی ایک آیت ہے جس کا وظیفہ آج ہم آپ کے لیے لے کر آئے ہیں. اس کو پڑھنے والا شخص اپنی ہر جائز مراد کو پالے گا.

سورہ یسین کی تلاوت کا فائدہ یہ ہے کہ اللہ کریم عمر میں اضافہ فرماتا ہیے زندگی میں اضافہ ہوتا ہے رزق کی ترقی کے لیے رزق میں برکت کے لیے مال و اسباب بڑھانے کے لیے جو آدمی یہ وظیفہ کرے گا اللہ تبارک و تعالی اس کے اوپر بہت زیادہ مہربانی فرمائے گا.

سورۃ یسین صبح کے وقت پڑھنا سارا دن اللہ کی  حفاظت میں رہتا ہے اور اللہ پاک خود فرشتوں کو اس کی حفاظت پر معمور فرما دیتا ہے اور اس آدمی کا ہر کام جو ہے وہ آسان ہو جاتا ہے. قضائے حاجات کے لیے دینی دنیاوی حاجات کے لیے اس سورۃ کو پڑھنے والا اللہ کریم اس پر بے شمار کرم فرماتا ہے. 

 تو دوستوں اب وہ کون سی آیت ہے جس کے متعلق اولیاء کرام فرماتے ہیں کہ یہ آیت اکتالیس مرتبہ پڑھنے والا انسان دین دنیا کی بھلائیوں کو پہنچے گا اس کی ہر مراد جو ہے پوری ہوگی سورہ یسین کی دوستو آیت نمبر ستاون یعنی ففٹی سیون کی آیت جو ہے اسے اکتالیس مرتبہ آپ نے باوضو حالت میں پڑھنا ہے دیکھ کر پڑھیں یا آپ کو زبانی یاد ہو جائے جیسے بھی ہو آپ نے اسے پڑھنا ہے اور اولیاء کرام فرماتے ہیں کہ اس آیت کا وظیفہ زندگی میں ایک مرتبہ ضرور کرنا ہے اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ لینا ہے اور درمیان میں یہ جو آیت ہے اس کو اکتالیس مرتبہ آپ نے پڑھ لینا ہے پھر جو آپ کی خواہش ہے جو حاجت ہے اسے اپنا دل میں رکھ کر اس عمل کو کرنا ہے پھر اللہ کے فضل سے آپ دیکھیے گا کیسے وہ حاجت وہ مراد آپ کی پوری ہوتی ہے 

تو دوستوں یہ قرآن مجید کی برکتیں ہیں. قرآن مجید کی عظمت و شان ہے. اور اللہ کریم کا شکر ہے کہ جس نے ہمیں یہ سورت نصیب فرمائی اور یہ پاک کلام نصیب فرمایا. تو اپنے لیے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیے اپنی زندگی کا معمول رکھیں. اس سورت کو پڑھا کریں. انشاءاللہ تبارک وتعالی اللہ کریم دونوں جہانوں آپ کو عزتیں عطا فرمائیں گے. اور گھر کے اندر خیر و برکت ہوگی. رزق میں برکت ہوگی. مسائل کے اندر آسانیاں آئیں گی. رب کریم ہر قسم کی عزت سے مالا مال فرمائے گا.

تو میرے بہن و بھائیو میں امید کرتا ہوں کہ آج کی اس ویڈیو کا مقصد آپ کو سمجھ میں آیا ہوگا اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرماۓ اور ہمیں اور ہمارے اہل و عیال کو حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے بتاۓ ہوۓ دین پر چلنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین ملتے ہیں اگلی ویڈیو میں تب تک کے لیے اللہ حافظ

Content Related: 

surah yaseen ki fazilat, Surah yasin ki fazilat, surah yaseen k fayde

Se More:

  1. Wazifa for Love Marriage
  2. Wazifa For Hajat in Urdu
  3. Surah Kausar Ka Wazifa
  4. Wazifa For Problems
  5. Astaghfar Ki Fazilat
Advertisement

Leave a Comment