Darood Sharif Ki Fazilat | Durood Pak Sae Har Prashani, Mushkil Ka Hal – Urdu For You

Advertisement

Darood Sharif Ki Fazilat

 بسم اللہ الرحمن الرحیم. السلام علیکم معزز ویورز، معزز ویورز آج ایک نئے وظیفے کے ساتھ آپ سب کی خدمت میں حاضر ہوں. اور آج کی ہماری ویڈیو کا موضوع ہے درود ابراہیمی کی فضیلت اور اس کے فوائد کے بارے میں. دوستوں درود شریف اپنی ترتیب اور الفاظ کے لحاظ سے بہت ہی فضیلت کا حامل ہے. ہو بھی کیوں نہ یہ ہمارے آقا و مولا حضور سرور کائنات کا بتایا ہوا درود ہے. 

Advertisement

ویسے تو ہر درود لو اپنی اپنی فضیلت ہےمگردرود شریف اپنی فضیلت اور خصوصیات کے اعتبار سے بہت موثر اور اہم ہے. چند درود ایسے بھی ہیں. کہ جنہیں بہت شہرت حاصل ہے. اور جن کا پڑھنا دینی, دنیاوی, حاجات اور آخرت کی بھلائی کے لیے بہت ہی نفع بخش ہے.

تمام درودوں میں درود ابراہیمی سب سے افضل درود ہے اس درود کا مقام و مرتبہ اس لیے بھی زیادہ ہے کہ یہ  حضرت ابراہیم علیہ الصلاۃ والسلام کے خاندان کا پیش بہا تحفہ ہے جو امت محمدیہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے حق میں پیش کیا گیا اس کے بدلے میں امت محمدی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو یہ حکم دیا گیا کہ خاندان ابراہیمی کے حق میں پانچوں نمازوں میں دعا کیا کرو اور اس دعا کو صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے درود ابراہیمی کی صورت میں بیان فرمایا.

اس درود پاک سے خاندان ابراہیم علیہ الصلاۃ والسلام سے محبت کا اظہار ہوتا ہے. اور اسی محبت کی بنا پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک بیٹے کا نام ابراہیم بھی رکھا. اس کے علاوہ شب معراج میں حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے کہا تھا کہ اپنی امت کو میرا سلام دیجیے گا. تو اس سلام کے جواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے درود ابراہیمی میں ان پر سلام پیش کیا.

دوستوں یہ درود تمام درودوں کے سیخوں سے زیادہ افضل ہے کیونکہ اس درود کے الفاظ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے بتاۓ ہوۓ ہیں. اسی لیے اس درود پاک کو نماز کے علاوہ کثرت سے پڑھنا دینی فیوض و برکات حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور اس سے اللہ کی رحمت اور خوشنودی حاصل ہوتی ہے اور اس کے پڑھنے سے دنیا کے تمام کاموں میں آسانی پیدا ہو جاتی ہے اور قدم قدم پر اللہ کی مدد شامل حال رہتی ہے حاجات پوری ہو جاتی ہیں

 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت واجب ہو جاتی ہے رزق کی تنگی دور ہو جاتی ہے مال و اسباب میں برکت پیدا ہوتی ہے خاطمہ بال ایمان ہوتا ہے اس کے علاوہ آخرت کی زندگی سے متعلقہ تمام منازل آسان ہو جاتی ہیں اور اس درود پاک کو معمول سے پڑھنے والا شخص جنت میں جائے گا

 بالخصوص آج جو ہمارا ٹاپک ہے کہ ایک ہزار مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنے کے فضائل اور اس کے فوائد کے بارے میں اور یہ آپ کے ساتھ شیئر کرنے سے پہلے آپ سب سے گزارش ہے کہ پہلے تو اس ویڈیو کو مکمل دیکھیں تاکہ آج کی اس ویڈیو کا مقصد آپ کو سمجھ میں آسکے اور دوسرا یہ کے اگر آپ ہماری آواز پہلی دفعہ سن رہے ہیں یا ہمارے اس چینل اردو اسلامک وائس پر نئے ہیں تو براۓ مہربانی چینل کو سبسکرائب کرلیں اور ساتھ میں لگے بیل آئکن دب لیں تاکہ ہر نئی آنے والی ویڈیو آپ کو بروقت مل سکے

 تو دوستوں درود ابراہیمی  کے متعلق اللہ کریم کے جو ولی ہیں وہ یہ فرماتے ہیں کہ اس درود ابراہیمی کو ہر انسان کو چاہیے کہ اپنی زندگی میں ایک ہزار مرتبہ ضرور پڑھنا چاہیے کیوں کہ اس درود کی بہت زیادہ فضیلتیں اور برکتیں بھی ہیں اب آپ کو اس کے ایک ہزار مرتبہ پڑھنے کا طریقہ اور اس کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں دوستوں اگر آپ کسی بھی دنیاوی مصیبت میں گرفتار ہیں. تو اس درود کو ایک ہزار مرتبہ پڑھیں گے تو وہ مصیبت ختم ہو جائے گی. چاہے کوئی بھی مصیبت ہو.

اس کے علاوہ اگر آپ تنگ دست ہیں رزق کی تنگی ہے تو یہ ایک ہزار مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنے سے اللہ تبارک وتعالی رزق کی تنگی کو دور فرما دیتا ہے. اور یہاں پہ میں ایک واقعہ آپ کے سامنے نقل کرنے لگا ہوں. حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ تعالی علیہ پاک پتن شریف والے آپ کی بارگاہ میں چند درویش آئے. اور انہوں نے تنگ دستی کا سوال کیا. تو آپ نے کچھ زمین سے مٹی کے ذرات اٹھائے کوئی چھوٹے چھوٹے پتھر اٹھائے اور ان پتھروں پہ آپ نے کچھ پڑھ کر پھونکا اور ان درویشوں کو دے دیا تو وہ درویش کہنے لگے حضور ہم نے مال و دولت کا سوال کیا کہ ہماری کچھ مدد کی جائے حالات تنگ ہیں

 آپ نے فرمایا ذرا اپنے ہاتھوں کو کھولو جب کھولے ہاتھ تو ہاتھوں میں اشرفیاں تھیں سونے کے پیسے تھے تو وہ حیران رہ گئے پوچھا حضور والا یہ کون سا عمل ہے تو آپ نے فرمایا کہ میں نے اللہ کے پیارے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم پر درود شریف پڑھا اور درود کی برکت سے اللہ کریم نے ان مٹی کے ڈھیلوں کو سونوں میں تبدیل کر دیا

تو دوستو یہ انتہائی اہمیت کا حامل درود شریف ہے تو آپ نے ایک ہزار مرتبہ درود شریف اس طرح پڑھنا ہے کہ باوضو حالت میں اگر آپ ایک دن میں ایک ہزار مرتبہ نہیں پڑھ سکتے کوشش کریں کہ ایک دن میں ہی پڑھ لیں اگر نہیں پڑھ سکتے تو اس کے متعلق یہ ہے کہ آپ روزانہ سو مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں جو نماز میں ہم درود پڑھتے ہیں تو آپ روزانہ سو مرتبہ درود شریف پڑھیں کسی بھی نماز کے بعد قبلہ روح بیٹھ کر اپنے آپ کو یوں محسوس کریں کہ ہم نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام کے روزہ اقدس کے سامنے کھڑے ہیں اور آپ پر سلام عقیدت بھیج رہے ہیں پھر اگلےدن سو مرتبہ پھر تیسرے دن اس طرح پڑھ لیں.

یا ایک ہزار کی گنتی آپ جس طرح ممکن ہو سکے پوری کر لیں. تو انشاءاللہ تبارک و تعالی میرے دوستوں بزرگوں اسلامی ماؤں, بہنوں, بیٹیوں اس درود کی برکتیں آپ کو زندگی میں آنکھوں کے سامنے نظر آئیں گی. اور اللہ کریم اتنا رزق عطا فرمائے گا کہ آپ کے بچے خوشحال ہو جائیں گے. آپ کے خاندان کے خاندان خوشحال ہو جائیں گے.

اور سب سے بڑی جو پر لطف بات یہ ہے. کہ درود کثرت سے جو پڑھنے والا انسان ہے. اللہ کے پیارے نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اسے محروم نہیں رکھتے. اسے اپنے گھر کی اور اللہ کے گھر کی زیارت بھی نصیب فرماتے ہیں. اور رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اسے اپنی زیارت سے بھی مستفید فرماتے ہیں. اس سے بڑھ کر ایک مسلمان کے لیے اور کیا شرف ہو سکتا ہے کہ دنیا میں ہی اس کو سرکار دو عالم کا دیدار نصیب ہو جاۓ 

تو دوستوں آؤ زندگی کی یہ جو باقی گھڑیاں ہیں. زندگی کے جو لمحات ہیں انہیں ضائع کرنے کی بجائے اپنے نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم پر درود شریف پڑھتے ہوئے گزاریں. اور پھر جب ہمارا اٹھنا بیٹھنا اللہ کریم کے پیارے محبوب کی محبت میں جب بن جائے گا. تو اللہ وحدہ لاشریک کی طرف سے ہمارے اوپر کرم ہوگا. رحمت کی برسات ہوگی.

تو میرے بہن و بھائیو میں امید کرتا ہوں کہ آج کی اس ویڈیو کا مقصد آپ کو سمجھ میں آیا ہوگا اللہ پاک ہم سب کو حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے بتاۓ ہوۓ دین پر چلنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین ملتے ہیں اگلی ویڈیو میں تب تک کے لیے اللہ حافظ

Related Content:

Darood sharif ki fazilat,darood ibrahimi,durood ibrahim,darood ibrahim ki fazilat,darood ibrahimi ki fazilat in urdu,darood sharif ki fazilat in urdu,darood ki fazilat,darood e ibrahimi,darood shareef,darood pak,darood pak ki fazilat,darood sharif padhne ke fayde,duru sharif ki fazilat,durood ibrahim ki fazilat,darood e ibrahimi ki fazilat,darood sharif se pareshani ka hal,darood sharif,darood sharif ka wazifa

Advertisement

Leave a Comment