یاشَکُورُ کا وظیفہ
1 min read

یاشَکُورُ کا وظیفہ

اللہ تعالی کا ایک صفاتی نام ہے یا شکور جس کے معنے ہیں۔ قدر دان اکثر لوگ دکھ درد پریشانی بیماری کے بارے میں کہتے رہتے ہیں کہ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کوئی ایسی بات بتائیں کہ گھر میں تنگ دستی رہتی ہے، مالی پریشانی ہے، گھر میں بیماری پیچھا نہیں چھوڑتی۔

تو ان حضرات کے لیے میں ایک وظیفہ لے کر آیا ہوں۔ اس پر عمل کرتے ہی آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی دن بدن زندگی میں قرضے کی پریشانی, بیماری, تنگ دستی گھر میں پیچھا جو نہیں چھوڑتی انشاءاللہ چند ہی ماہ کے اندر آپ کو پتہ چل جائے گا کہ یہ ساری چیزیں آپ سے دور ہوں گی۔

آپ نے اللہ تعالی کا جو نام ہے یا شکور اکتالیس مرتبہ نماز عصر کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھ لینا ہے۔ انشاءاللہ تعالی آپ کی ساری کی ساری جتنی بھی پریشانیاں ہیں۔ قرضے کی پریشانی یا مالی تنگ دستی، بیماری کے مسائل ہیں۔

یہ ساری کی ساری پریشانیاں آپ کی ختم ہو جائیں گی۔ (انشاءاللہ تعالی) اس کے ساتھ ساتھ آپ کو میں یہ بھیبتا دوں کہ آپ اگر یہ وظیفہ پڑھتے ہیں۔ تو آپ پنجگانہ نماز کی پابندی بھی کریں۔ کیونکہ اگر وظیفے پڑھتے ہیں۔ تو پنجگانہ نماز کی پابندی نہیں کریں گے۔ تو یہ پھر کوئی صحیح طریقہ نہیں ہے۔

کیونکہ وہ فرائض میں شامل ہے۔ تو جو حضرات اس پر عمل کریں گے۔ وہ اپنے چند ہی ماہ میں آپ دیکھیں گے کہ ان کے اندر کتنی بڑی تبدیلی پیدا ہوئی ہے۔