کون لوگ بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے؟
1 min read

کون لوگ بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے؟

کیا آپ جانتے ہیں کون لوگ بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب قیامت کا دن ہوگا تو میری امت کے ایک گروہ کو خدا پر عطا کرے گا۔ جس کے ذریعے وہ اپنی قبروں سے نکل کر جنت کی طرف پرواز کر جائیں گے اور وہاں آرام سے ہوں گے اور ہر قسم کی نعمتیں ان کے لیے تیار اور مہیا ہوں گی۔

ملائکہ ان سے پوچھیں گے کیا تمہارا حساب کتاب ہوا ہے؟ وہ کہیں گے نہیں۔ ملائکہ پوچھیں گے کیا تم نے پل صراط کی مشقت کو محسوس کیا؟ وہ کہیں گے ہم نے پل صراط دیکھا ہی نہیں۔ ان سے پوچھا جائے گا تم کون سے پیغمبر کی امت میں سے ہو۔ وہ کہیں گے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت میں سے ہیں۔

ملائکہ سوال کریں گے تم نے کون سے اعمال انجام دیے جو اس درجہ تک پہنچے ہو؟ وہ کہیں گے ہمارے اندر دو ایسی عادتیں تھیں۔ جس کی بنا پر خدا نے اپنے فضل و رحمت سے ہمیں اس مقام تک پہنچایا ہے۔

پہلی یہ کہ جب بھی ہم تنہائی میں ہوتے تھے۔ گناہ کے ارتکاب سے حیا کرتے تھے اور دوسری یہ کہ جب بھی کم چیز قسمت میں ہوتی اس پر راضی رہتے اور شکر کرتے اور واجبات ترک نہ کرتے تھے۔