کسی کو اپنی محبت میں پاگل کرنے کے لیے وظیفہ

آج میں آپ کو کسی کے دل میں محبت پیدا کرنے کے لیے یا روٹھی ہوئی محبت کو دوبارہ سے بحال کرنے کے لیے یا ودود کا ایسا مجرب وظیفہ کہ ان شاء اللہ تعالی آپ کا محبوب آپ سے محبت کرنے پر مجبور ہو جائے گا. اگر آپ سے کوئی محبت کرتا تھا. پھر کسی مسائل کی وجہ سے اس کے دل میں آپ کے لیے نفرت پیدا ہو گئی تو اس وظیفے سے روٹھی ہوئی محبتیں ایسے بحال ہوں گی کہ کبھی بھی اس انسان کے دل میں آپ کے لیے نفرت ذرا بھی نہیں آئے گی. میرے دوستوں اس کے علاوہ اگر آپ کسی سے محبت کرنا چاہتے ہیں اور ظہار نہیں کیا۔

اور آپ چاہتے ہیں کہ وہ شخص بھی آپ کی طرف مائل ہو جائے۔ یا آپ اس کو اپنی محبت کے بارے میں بتائیں تو وہ انکار نہ کر پائے۔ تو انشاء اللہ تعالی اس وظیفے کی برکت سے وہ شخص آپ سے محبت کرنے لگ جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ وظیفہ بیویاں اپنے شوہروں کی محبت پانے کے لیے کر سکتی ہیں۔ شوہر اپنی بیوی کی محبت کے لیے کر سکتے ہیں۔ کسی بھی جائز مقاصد کے لیے یہ عمل کیا جا ہے یاد رکھیں محبوب وہ ہونا چاہیے جس سے آپ کا نکاح ہوا ہے یا آپ نکاح کی خواہش رکھتے ہیں اگر آپ کسی غلط مقصد کے لیے اس وظیفے کو پڑھیں گے تو اس کے نقصان کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے اس کا بہت سخت نقصان ہو گا یہ اللہ کے نام کا وظیفہ ہے اللہ کے نام کا وظیفہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کے وظیفے قرآنی آیات کے وظیفے علماء کے بتائے ہوئے وظیفے اگر کسی ناجائز کام کے لیے یا کسی غلط مقصد کے لیے کیے جائیں

تو اس کام میں فائدے ہونے کی بجائے سخت نقصان ہو جاتا ہے تو پیارے دوستو آپ نے اس عمل کو جائز مقصد کے لیے ہی کرنا ہے اس یا ودودو کا وظیفہ بہت سے لوگ کرتے ہیں بہت سے لوگوں نے سنا بھی ہو گا لیکن یاد رکھیں ہر وظیفے کو کرنے کا علیحدہ علیحدہ طریقہ ہوتا ہے ایک وقت ہوتا ہے اس طریقے سے اس وقت میں اس وظیفے کو کیا جائے تو تب وہ پر تاثیر ہوتے ہیں۔ یاد رہے یا ودود بہت ہی پر تاثیر اور شہد سے بھی میٹھا لفظ ہے۔ جو شخص اس لفظ کو کثرت سے پڑھتا رہتا ہے اللہ تعالی اس کے قلب سے تمام انسانوں کے قلوب کو جوڑ دیتا ہے۔

ہر کوئی اس سے محبت کرنے لگتا ہے محبت سے پیش آتا ہے۔ ہر انسان اس سے بات کرنے کو ترستا ہے۔ یا ودود ساتھ ہم کچھ اضافی کر کے وظیفہ پڑھیں گے تو پیارے بھائیوں اور بہنوں آپ نے یا ودود کا عمل کس طرح پڑھنا ہے اور کس وقت پڑھنا ہےمعزز خواتین و حضرات آپ نے رات کو سونے سے پہلے نماز عشاء ادا کرنے کے بعد اس وظیفے کو کرنا ہے عشاء کی نماز آپ ضرور پڑھیں اگر کسی وجہ سے مرد حضرات مسجد میں نماز نہیں پڑھ سکے تو اس وظیفے کو کرنے سے پہلے گھر میں ہی نماز کا اہتمام کریں اور پھر اس وظیفے کو کرنا ہے آپ نے اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیم پڑھنا ہے

اور درمیان میں ایک ہزار مرتبہ one thousand times یا ودود یا ذوالجلال والا اکرام یا ودود یا زلجلال والا اکرام آپ نے ان الفاظ کو ملا کر پڑھنا ہے ایک ہزار مرتبہ یا ودود یا ذوالجلال والاکرام یا ودود یا زلجلال والاکرام ایک ہزار بار پڑھنے کے بعد آپ نے تصور میں اپنے محبوب کو یا جس کے دل میں اپنے لئے محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں اس پر دم کر دینا اگر تصور نہیں کر سکتے تو تصویر پر دم کر دینا ہے اگر دونوں ہی چیزیں آپ کے پاس میسر نہیں ہیں تب آپ نے اپنے محبوب کا نام لکھ کر اس کے ساتھ اس کی امی کا نام لکھ لینا ہے اور پھر اس نام پہ دم کر دینا ہے آپ جس دن یہ عمل کریں گے آپ کو اسی دن اس عمل کا result مل جائے گا لیکن آپ نے اس عمل کو سات دن تک لگاتار کرنا ہے ناغہ کوئی نہیں کرنا رات کو کی نماز کے بعد سے لے کر نماز فجر سے پہلے پہلے رات کے کسی بھی وقت میں آپ اس عمل کو کر سکتے ہیں عمل کے بعد دعا ضرور کیجئے گا اور کوشش کریں کہ جب آپ نے اس وظیفے کو شروع کرنا ہے تو آپ نے اپنے محبوب کا تصور اپنے ذہن میں پہلے ہی کر لیا ہو یا اس کی تصویر سامنے رکھی ہوئی ہو

یا اس کا نام اور اس کی امی کا نام لکھ کر سامنے پڑھا ہو ان تینوں میں سے جو کام آپ کو آسان ہے وہ کام آپ نے کر کے پھر اس عمل کو کرنا ہے انشاء اللہ تعالی آپ کو اس کا بھرپور فائدہ ہوگا امید کرتے ہیں کہ آپ کو یہ وظیفہ پسند آیا ہوگا آپ اس وظیفے کو خود بھی کریں اور اسے دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس وظیفے سے فائدہ حاصل کر سکیں اللہ تعالیٰ تمام میاں بیوی کو آپس میں سلوک اتفاق سے رہنے کی توفیق عطا فرمائے جن کے گھر ٹوٹنے پر آئے ہیں اللہ تعالی ان پر اپنے کرم کی عطا فرمائے اور ان کے گھر اللہ کی رحمت سے جڑ جائیں.

اللہ پاک ہر انسان کو دوسرے انسان سے سچی اور پکی محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے. اللہ تعالی تمام مسلمان بے اولادوں کو نرینہ اور صالح اولاد عطا فرمائے. اللہ پاک تمام مسلمان بیماروں کو شفائے کلی عطا فرمائے. اللہ پاک تمام مسلمانوں کے کاروبار میں رزق میں دن دگنی اور رات چوگنی ترقی و برکت عطا اللہ پاک تمام مسلمان پریشان حالوں کی پریشانیاں دور فرمائے جو لوگ روزگار کی وجہ سے پریشان ہیں اللہ پاک انہیں بہتر اور اچھا روزگار عطا فرمائے آمین ثم آمین اپنا بہت سارا خیال رکھیے گا اور بندہ ناچیز کو اپنی دعا میں ضرور یاد رکھیے گا اللہ حافظ

Scroll to Top