کامیاب زندگی کے گیارہ فارمولے تنخواہ مت لیں. تنخواہ آپ کو کبھی دولت مند نہیں بنائے گی

آپ اپنی رقم سے کبھی سرمایہ کاری نہ کریں.

سرمایہ کاری صرف دولت کی حفاظت کرتی ہے. یہ آپ کو دولت مند نہیں بناتی. آپ کو ہمیشہ سرمایہ کاری سے پہلے سرمایہ پیدا کرنا چاہیے.

آپ روزانہ خوشحالی کے دس آئیڈیاز سوچیں. یہ دس آئیڈیا آپ کے لیے خوشحالی کا خزانہ ثابت ہوں گے.

آپ زندگی میں کبھی چائے, کافی اور ٹیکسی کی بچت نہ کریں. پیسے بچانے کے لیے بس پر سفر نہ کریں. کیونکہ دنیا میں آج تک کوئی شخص بچت سے امیر نہیں ہوا.
عمارت زیادہ پیسے کمانے سے آتی ہے. بچت سے نہیں.

آپ لکھنا سیکھیں. لکھنے سے انسانی دماغ میں اضافہ ہوتا ہے. آپ میں سوچنے سمجھنے کی اہلیت بڑھتی ہے. اور سوچنے سمجھنے والے لوگ کبھی غریب نہیں رہتے.

آپ کے پاس اگر رقم ہے تو آپ کبھی اس رقم کا پچاس فیصد سے زیادہ سرمایہ کاری پر خرچ نہ کریں. پچاس فیصد رقم اپنے پاس رکھیں. یہ پچاس فیصد رقم آپ کے اعتماد میں اضافہ کرے گی. میں نے زندگی میں بے شمار ایسے کروڑ پتی دیکھے جنہیں اللہ تعالی نے دولت سے نواز رکھا تھا. انہوں نے اپنی دولت کے مختلف منصوبوں پر لگا رکھی تھی. اور کروڑ پتی ہونے کے باوجود ان کی جیبیں خالی تھی.

آپ کبھی ایسا کاروبار نہ کریں جس میں زیادہ مقابلہ ہو. ایسا کاروبار کریں جس میں آپ اپنی اجارہ داری قائم کر سکیں.

چوبیس گھنٹے میں آٹھ گھنٹے سونا سب سے اچھی سرمایہ کاری ہے.

آپ ہمیشہ ان لوگوں کو وقت دیں جو آپ سے محبت کرتے ہیں. نہ کہ ان لوگوں کو جن کے لیے آپ بے وقت ہیں. یا جن کو آپ کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا.

آپ دن ان نعمتوں پر شکر ادا کریں جو اللہ تعالی نے آپ کو عنایت کر رکھی ہیں. شکر انسان کی توانائی میں اضافہ کرتا ہے. آپ اپنے اوپر اپنے جسم پر اپنے ذہن پر اور اپنے تجربے پر اعتماد کریں. آپ صحیح اور غلط کے بارے میں دوسروں سے پوچھنے کی بجائے اپنے آپ سے سوال کریں. دنیا میں آپ کا آپ سے بڑا کوئی دوست نہیں. آپ اپنے آپ کو دھوکہ نہیں دے سکتے.

اگر آپ کو چھوٹی سی کاوش اچھی لگی ہے تو آپ ہماری اس ویڈیو کو لائک کریں شیئر کریں اور کمنٹس ضرور دیں. اگر آپ موٹیویشنل کورٹس ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہماری ویب سائٹ ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ موٹیویشنل گیٹ وے ڈاٹ کام کا وزٹ کریں. تھینکس فار واچنگ

Scroll to Top