کامیابی حاصل کرنے کا آسان فارمولہ

امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں ایک شخص آ کے عرض کرنے لگا اے نواسہ رسول وہ کون سی چیزیں ہیں جس سے بہتر انسان کے لیے کچھ نہیں بس جیسے ہی یہ پوچھا گیا تو نواسہ رسول امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا اے شخص میں نے اپنے بابا انہوں نے اپنے بابا انہوں نے اپنے بابا اور انہوں نے اللہ کے رسول سے سنا کہ دو کام ایسے ہیں

سے بڑھ کر انسان کے لیے کچھ بہتر نہیں پہلا اللہ پر ایمان رکھنا اور دوسرا اپنے بھائیوں کی مدد کرنا یاد رکھنا جو انسان اللہ پہ ایمان رکھ کے جیتا ہے تو اللہ غیب سے اس کے لیے فرشتے نازل کرتا ہے جو قدم قدم پہ اس کی زندگی کو سنوارنے لگتے ہیں

اور یوں آنے والی نعمتیں اس انسان کے قریب سے قریب تر ہوتی جاتی ہیں اور جو اللہ کی مخلوقات کی مدد کرنے کی صفت اپنے وجود کے ساتھ رکھتا ہے تو اللہ اس انسان کے آنے والے دکھ تکلیفیں اس انسان سے دور کرتا جاتا ہے اور یوں دنیا میں ہر کامیابی اس کا مقدر اور آخرت میں تمام انعامات اس کے منتظر رہتے ہیں

Scroll to Top