
کالی کھانسی ،خشک کھانسی اور بلغمی کھانسی کا علاج سردی کی کھانسی کا علاج صرف 1چٹکی زبان پررکھنے سے
شدید کھانسی کی شکایت تین ہفتے سے زائد عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے۔ عام طور پر بازار میں دست یاب ادویہ کے استعمال سے افاقہ ہوجاتا ہے، لیکن بعض صورتوں میں کھانسی سے نجات حاصل کرنے میں زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔ کھانسی کا تعلق نظام تنفس کی پیچیدگیوں سے ہوتا ہے۔یہ خشک اور شدید قسم کی ہو یا اس کی وجہ سے حلق کی سوزش کا مسئلہ پیدا
ہو گیاہو متأثرہ فرد کو فوراً طبی علاج کی طرف توجہ دینا چاہیے۔کھانسی جسم سے نکلنے والی ایسی آواز ہے جوہمارے لنگز میں سانس کی نالیوں میں یا گلے میں جمع ہونے والے مواد یا گلے میں خرا ش کے باعث پیدا ہونے والے مواد کو فطری انداز میں صاف کرتا ہے کھانسی بہت عام سی بات ہے ہمارے ارد گرد ہر وقت کوئی نہ کوئی کھانستہ رہتا ہے تقریباً ہر چھوٹے بڑے مردو خواتین کو وقتاً فوقتاً کھانسی ہوتی رہتی ہے۔ کھانسی کی بہت سی اقسام ہیں سب سے پہلے نمبر پر جو آتی ہے وہ خشک کھانسی ہے یہ کھانسی بغیر بلغم کے ہوتے ہیں کھانستے وقت جسم میں جھٹکا سا لگتا ہے اور گلے پر زور پڑتا ہے کھانسی کی ایک اور قسم جسے بلغمی کھانسی کہا جاتا ہے بلغمی کھانسی میں شکار ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں او ر بزرگوں کی ہے اس سے اگلی قسم کی کھانسی کو کالی
کھانسی کہا جاتا ہےیہ وہ بلغمی کھانسی ہوتی ہے جو جراثیم کیوجہ سے ہوتی ہے اس کیوجہ سے سانس لینے راستے اور پھیپھڑوں میں انفیکشن پیدا ہوتا ہےکبھی تو سانس لینا بھی مشکل ہوجاتا ہے ۔ اس قسم کے مریض کے چہرے کا رنگ بدل جاتا ہے جن وجوہات کی بنیاد پر اکثر کھانسی ہوتی ہے ان میں سردی لگنا نزلہ زکا م بخار کا ہونا گردوغبار کیوجہ سے یا ناک کی ہڈی کا بڑھ جانا ہے تلی ہوئی چیزیں کھانا وغیرہ شامل ہے ۔ اگر آپ کھانسی کے مرض میں مبتلا ہیں تو آلو چاول گھوبھی پراٹھا مونگ پھلی اور کولڈ ڈرنک وغیرہ سے بچنے کی کوشش کریں۔مچھلی کالے چنے کا شوربا ،گ وشت کا شوربا اور کدو وغیرہ کا زیادہ استعمال کریں ۔منقا پرانی کھانسی کیلئے بہت مفید ہےکھانسی اگر سات یا آٹھ ہفتوں تک برقرار رہے تو اسے پرانی کھانسی کہتے ہیں اس کا ایک سبب تمباکو نوشی بھی ہے
یہ کھانسی کبھی کبھار مہینوں تک چلی جاتی ہے نمک والے نیم گرم پانی سے غرارے کرنا بھی کھانسی میں کمی لاسکتا ہے ۔ اگر کالی کھانسی ہوتو مناسب مقدار میں سونٹھ خالص شہد پر چھڑک کر روزانہ صبح وشام چاٹ لیں انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا ۔ بادام کا روغن شہد میں ملا کر پینے سے بہت فرق پڑتا ہے ۔ شہد ہر قسم کی کھانسی کیلئے بہت مفید ہے جس مریض کو کھانسی آتی ہواور اسے کوئی بھی چیز میسر نہ ہواگر شہد ہو تو وہ شہد چاٹیں انشاء اللہ بہت فرق پڑے گا۔