پیلے دانتوں کو سفید کرنے کا انتہائی آسان نسخہ
1 min read

پیلے دانتوں کو سفید کرنے کا انتہائی آسان نسخہ

اللہ تعالی نے ایک ایسا پھل بھی پیدا کیا ہے۔ جس کے اندر ہمارے دانتوں کا علاج رکھا ہے۔ میری بہت ساری بہنوں نے بہت ساری چیزوں کے بارے میں پوچھا جس میں سب سے اہم یہ تھا کہ اگر کسی کے دانت پیلے ہو رہے ہیں۔ تو وہ کیا کریں؟

اس علاج کے بارے می ، میں آپ کو بتاؤں گا۔ ویسے تو ہم کہتے ہیں کوک اور پیپسی سے دانت پیلے ہوتے ہیں۔ اصل حقیقت تو یہ ہے کہ دانت جو ہیں وہ ہلدی، جو ہمارے کھانے میں استعمال کی جاتی ہے، اس سے بھی پیلے ہوتے ہیں۔ لیکن ہر چیز کا اللہ تعالی نے حل رکھا ہے۔

تو ہم لوگ جب رات کو سونے لگتے ہیں تو برش کرنے کے بعد میری طرح سب کی عادت ہے کہ کچھ نہیں تو سونف ہی کھالی یا کچھ نہیں تو چاکلیٹ کھالی۔ چاکلیٹ وہ بھی براؤن کلر کی ہوتی ہے اس سے آپ کے دانت خراب ہو سکتے ہیں۔ تو اس کا ایک بڑا ہی آسان سا حل، اللہ تعالی نے ایک ایسے پھل میں رکھا ہے۔ جس کے اندر ہمارے دانتوں کا علاج موجود ہے۔

اگر آپ اس کا استعمال سہی طریقے سے کرتے ہیں تو نہ تو آپ کو ماؤتھ واش استعمال کرنے کی ضرورت ہے نہ برش کرنے کی ضرورت ہے۔ روزانہ صرف ایک کیلا کھا لیں آپ کے دانت ساری زندگی خراب نہیں ہوں گے۔

اب جن کے دانت جو ہیں وہ پیلے ہیں وہ کیا کریں۔ جب بھی آپ کیلے کو کھائیں تو آپ نے اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ آپ کے منہ کے ہر جگہ پر کیلا ضرور پہنچے۔ اور اس کے بچ جانے والے چھلکےکو آپ نے اپنے دانتوں پر ملنا ہے.

اچھا جب آپ رب کر لیں گے۔ تو آپ نے پانی نہیں پینا کیونکہ وہ جو اس کا پیل آپ کے دانتوں پہ لگ جائے گا۔ وہ جتنی دیر لگا رہے گا وہ آپ کے اندر سے دانتوں کے اندر سے جو بھی پیلا پن جو ہے اس کو دور کر دے گا۔