ننگے ہو کر غسل کرنے سے وضو ہوگا کیا؟
1 min read

ننگے ہو کر غسل کرنے سے وضو ہوگا کیا؟

اگر کوئی شخص واش روم میں مکمل کپڑے اتار کر غسل کرتا ہے۔ تو اس طرح سے اس کا وضو ہو گا یا نہیں؟ اور کیا وہ اس وضو کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہے یا پھر اسے نماز کے لیے دوبارہ سے وضو کرنا پڑے گا؟ اس سوال کا مطلب ہے کہ اگر کوئی شخص برہنہ ہو کر وضو کرتا ہے کیا اس طرح سے اس کا وضو بھی ہو جاتا ہے اور پھر وہ اسی وضو سے نماز پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟

دیکھیے وضو والے جتنے اعضاء ہیں یعنی کہ وضو میں چار فرائض ہیں۔ پہلے نمبر پر ہے چہرہ کا دھونا، دوسرا فرض ہے دونوں بازو کا کہنیوں سمیت دھونا، وضو کا تیسرا فرض ہے سر کے چوتھائی حصے کا مسح کرنا، چوتھے نمبر پر ہے ٹخنوں سمیت دونوں پاؤں دھونا۔ تو یہ ہیں وضو کے چار فرائض اور غسل میں یہ کہ پورے جسم پر اس طرح سے پانی بہائیں کہ جسم کا کوئی بھی حصہ ایک بال برابر خشک باقی نہ رہے۔

اگر اس کے اوپر غسل فرض تھا اور اس نے غسل کر لیا۔ تب تو اس کا وضو بھی خود بخود ہو گیا۔ لیکن اگر اس کے اوپر غسل فرض تو نہیں تھا بلکہ ویسے ہی صفائی یا ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے نہا رہا تھا۔ اب بھی جو وضو والے اعضاء ہیں وہ دھل چکے ہیں۔ جو کہ وضو کے چار فرائض ہیں۔ وہ ادا ہو چکے ہیں۔

تو پھر اس سے وضو ہو گیا ہے اور اسی وضو کے ساتھ وہ نماز پڑھ سکتا ہے۔ دوبارہ سے اسے وضو کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ لیکن بعض لوگ اس غلط فہمی کا شکار ہوتے ہیں کہ جو شخص ننگا ہو گیا ہے۔ تو اس کا وضو ٹوٹ چکا ہے۔ لہذا اگر کوئی شخص ننگا ہو کر غسل کرتا ہے۔ نہاتا ہے تو اس طرح سے اس کا بھی وضو نہیں ہوگا۔

کیونکہ وہ ننگا ہو کر نہایا ہے جبکہ یہ ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ کیونکہ کوئی شخص برہنہ ہو جائے۔ اس کا ستر کھل جائے۔ تو اس سے اس کا وضو فاسد نہیں ہوتا۔ بلکہ وضو قائم رہتا ہے۔ ہاں البتہ دوسروں کے سامنے ستر کا چھپانا یہ فرض ہے۔ لہذا خلاصہ کلام یہ ہے کہ اگر کوئی شخص برہنہ ہو کر نہاتا ہے۔ تو اس سے اس کا وضو ہو جاتا ہے۔

دوبارہ اسے وضو کو کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ ہاں اگر کوئی ایسا مسئلہ پیش آیا ہے کہ جس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یعنی کہ ہوا خارج ہو گئی یا قطرے نکل آئے۔ تو اب تو وضو ضروری ہوگا۔ لیکن اگر کوئی ایسا معاملہ پیش نہیں آیا۔ تو پھر غسل کے بعد دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ بلکہ اسی غسل کے وضو کے ساتھ ہی نماز پڑھی جا سکتی ہے۔ امید ہے بات سمجھ آ گئی ہوگی۔ اللہ کریم عمل کرنے کی توفیق بخشے۔ آمین