مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چھت کس چیز سے بنائی گئی؟
1 min read

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چھت کس چیز سے بنائی گئی؟

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چھت کس چیز سے بنائی گئی؟ پہلی بار جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ممبر پر بیٹھے تو کھجور کا تنا کیوں رونے لگا جانتے ہیں؟

مسجد نبوی کی چھت کھجور کے تنوں پر بنائی گئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دیتے تھے۔ تو آپ ایک تنے کے سہارے کھڑے ہو جاتے تھے۔ کبھی کبھی خطبہ لمبا ہو جاتا تھا۔ اس لیے ایک انصاری عورت نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سہولت کے لیے کہا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا ہم آپ کے لیے ایک منبر بنوا دیں؟

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس انصاری عورت کی بات مان لی۔ تو اس عورت نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے جھاؤ کے درخت سے تین سیڑھیوں والا ایک منبر تیار کروا دیا۔

جمعہ کا دن آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تنے کی بجائے۔ ممبر کی طرف تشریف لے گئے۔ تو وہ تنا بچے کی طرح چیخ چیخ کر رونے لگا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ممبر سے اترے اور اس تنے کو آغوش میں لے لیا۔ تو وہ اس بچے کی طرح ہچکیاں لینے لگا۔ جسے بہلا کر چپ کرایا جا رہا ہو۔

تنے کا رونا فراق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ذکر اللہ سے محرومی کی بنا پر تھا۔ جسے وہ پہلے قریب سے کرتا تھا۔