
شیشہ دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
کسی نے سوال کیا عورت وضو کے بعد شیشے میں دیکھ سکتی ہے۔ جبکہ سنک پر وضو خانہ میں آئینہ بھی لگا ہوتا ہے۔ نہ چاہتے ہوئے بھی آئینہ سامنے ہوتا ہے۔ تو اس طرح سے وضو کے متعلق کیا حکم ہوگا؟ اسی طرح سے وضو کے بارے میں ایک بہن سوال کرتی ہیں کہ کیا عورتیں بغیر دوپٹہ کے وضو کر سکتی ہیں۔ اگر بغیر دوپٹہ کے وضو کر لیا جاۓ۔ تو اس طرح سے ان کا وضو ہو جائے گا یا نہیں؟
دیکھیے بغیر دوپٹہ اوڑھے وضو کرنے سے وضو ہو جاتا ہے۔ اصل میں بہت ساری خواتین میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے۔ ان کا خیال یہ ہوتا ہے کہ اگر ہمارا دوپٹہ اتر گیا۔ تو اس سے ہمارا وضو ٹوٹ جائے گا۔ تو ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا۔ دوپٹہ اترنے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ کیونکہ ظاہری بات جب عورت وضو کر رہی ہوتی ہے۔ تو مسح جو ہے یہ وضو میں فرض ہے۔
پھر جب عورت مسح کرے گی۔ تو سر پر دوپٹہ اوڑھ کر مسح تو نہیں ہوتا۔ اس وقت پھر دوپٹہ اتارنا ضروری ہوتا ہے۔ پھر تب کیا کہیں گے کہ وضو کرتے ہی اس عورت کا وضو فاسد ہو گیا ہے؟ تو اس طرح سے وہ کبھی بھی باوضو نہیں ہو سکے گی۔ لہذا دوپٹہ اتر جانے سے وضو فاسد نہیں ہوتا۔ وضو میں کوئی کمی بیشی واقع نہیں ہوتی۔
جہاں تک تھا کہ کیا وضو کے بعد شیشہ دیکھ سکتے ہیں؟ تو جی ہاں بالکل شیشہ دیکھا جا سکتا ہے۔ شیشہ دیکھ لینے سے وضو میں کوئی کسی قسم کا فرق نہیں پڑتا۔ وضو فاسد نہیں ہوتا۔ یاد رکھیے وضو توڑنے والی جتنی بھی چیزیں ہیں۔ ان میں کہیں بھی یہ ذکر نہیں ہے کہ اگر عورت کا دوپٹہ اتر جائے یا آئینہ دیکھ لے تو اس کا وضو فاسد ہو جائے گا۔
ایسا کچھ بھی نہیں ہے تو یہ بعض اوقات غلط فہمیاں ہوتی ہیں۔ جن کی وجہ سے لوگ پریشان ہوتے ہیں ان غلط فہمیوں کو اپنے ذہن سے نکال کر ریلکس زندگی گزاریے۔ امید ہے بات سمجھ آگئی ہوگی۔ اللہ کریم عمل کرنے کی توفیق بخشے۔ آمین