سات کام جو کھانا چبا کر نہ کھانے کی وجہ سے ہوتے ہیں
1 min read

سات کام جو کھانا چبا کر نہ کھانے کی وجہ سے ہوتے ہیں

تقریبا ہر بندہ اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ کیا کھانا ہے اور کس وقت کھانا ہے۔ لیکن سب سے اہم بات کہ کھانا کس طرح ہے۔ اس پہ کوئی توجہ نہیں دیتا۔ اگر آپ کھانا اچھی طرح چبا کے نہیں کھاتے۔ تومیں سات باتیں آپ کو بتاؤں گا جن کا سامنا آپ کو تب کرنا پڑتا ہے۔ جب آپ کھانا جلدی جلدی کھاتے ہیں اور اچھی طرح چبا کے نہیں کھاتے۔

جاپان میں کی گئی ایک ریسرچ کے مطابق کھانا اچھی طرح چبا کے نہ کھانے والے افراد جلدی موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یہ تحقیق انسٹھ ہزار سات سو لوگوں پہ کی گئی اور تقریبا سال تک جاری رہی۔ سٹڈی میں لوگوں کے تین گروپ تھے۔ ایک وہ لوگ جو اپنا کھانا آہستہ آہستہ چبا کے کھاتے تھے۔ دوسرا وہ لوگ جو کھانا درمیانی رفتار میں کھاتے تھے اور تیسرا وہ لوگ جو اپنا کھانا جلدی جلدی ختم کرنے کی کوشش کرتے تھے۔

تحقیق کے آخر پہ یہ بات سامنے آئی کہ کھانا جلدی جلدی ختم کرنے والے لوگوں میں سے پینتالیس فیصد لوگ موٹاپے کا شکار ہو چکے تھے۔ جبکہ کھانا آہستہ آہستہ چبا کے کھانے والے لوگوں کو نہ صرف نیند اچھی آتی تھی۔ بلکہ وہ موٹاپے کا شکار بھی نہیں ہوئے۔

وہ سات باتیں یہ ہیں نمبر ایک یہ یاد رکھیں کہ آپ کے معدے کے دانت نہیں ہوتے۔ اگر آپ خوراک اچھی طرح چبائے بغیر اندر لے جاتے ہیں تو آپ کا digestive system اسے اچھی طرح توڑ کے آپ کے جسم کا حصہ نہیں بنا پاتا۔ جس کی وجہ سے آپ کے جسم کو خوراک میں موجود تمام نیوٹریشن نہیں ملتے۔

دوسرے لفظوں میں خوراک میں موجود انرجی کا اچھا خاصا حصہ ضائع ہو جاتا ہے۔ نمبر دو جب آپ خوراک اچھی طرح نہیں چباتے تو آپ کے digestive system کو اسے اچھی طرح ہضم کرنے کے لیے کہیں زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔ اچھی طرح نہ چھپائی گئی خوراک عموما آپ کے معدے میں زیادہ جگہ گھرتی ہے اور اس طرح کی خوراک جلدی نہ ہضم ہونے کی وجہ سے معدے میں گیس کا سبب بنتی ہے۔

نمبر تین خوراک اچھی طرح چبا کے اندر لے جانا اصل میں digestive process کا شروع ہوتا ہے۔ کیونکہ آپ کے منہ میں جو سلائیوا ہوتا ہے۔ اس میں کئی طرح کے enzymes پائے جاتے ہیں۔ جو چبانے کے دوران اچھی طرح خوراک کو لگ جاتے ہیں اور یہ آپ کے digestive system کو خوراک ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

نمبر چار کھانا اچھی طرح چبا کے کھانے سے معدے میں کم تیزابیت پیدا ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے بندہ سینے کی جلن اور روز روز پیٹ خراب رہنے کی شکایت سے دور رہتا ہے۔ اگرچہ سینے کی جلن اور digestive system کی خرابی کی اور بھی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ لیکن خوراک اچھی طرح چبا کے کھانا ان مسئلوں کو بہت حد تک کم کر دیتا ہے۔

نمبر پانچ ہر نوالہ جو آپ کھاتے ہیں اس کے ساتھ آپ سلائیوا اپنے معدے میں لے کے جاتے ہیں۔ اگر نوالے اچھی طرح نہ چبائے گئے ہوں۔ تو معدے میں جانے والی یہ زیادہ ہوا digestive خوراک کے توڑنے کے دوران گیس کی formation میں مدد دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک آسٹریلوی food expert کے مطابق ایک اچھی طرح چبایا ہوا burgers اس سلاد سے بہتر ہے۔ جس سے اچھی طرح چبا کے نہ کھایا گیا ہو۔

نمبر چھ خوراک اچھی طرح چبا کے اور آہستہ آہستہ کھانے کے دوران عموما بندہ relax ہوتا ہے اور آپ کا دماغ اچھی طرح آپ کے جسم کو سگنل دے دیتا ہے کہ اب آپ کافی کھا چکے ہیں۔ لیکن جلدی جلدی کھانا کھانے والوں کو عموما بعد میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اچھی خاصی overeating کر چکے ہیں۔ یہی overeating اور ان سے بننے والی کیلوریز کو اچھی طرح استعمال نہ کر پانے سے بندہ موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے۔

نمبر سات اچھی طرح چبا کے خوراک کھانا آپ کے مسوڑھوں کے لیے بھی اچھی exercise ہے اور آپ کے آنتوں کی مضبوطی کا سبب بنتا ہے۔ اگر آپ کی خوراک اچھی طرح ہضم نہیں ہوتی۔ تو کھانا اچھی طرح چبا کے کھایا کریں۔ آپ کو ایک دن میں یہ اندازہ ہو جائے گا کہ کھانا چبا کے کھانا آپ کے معدے کے لیے کتنا زیادہ مددگار ہے۔

جب آپ کھانا چبا کے کھائیں گے تو اگلی دفعہ آپ کو بھوک بھی جلدی لگے گی۔ آپ خود observe کریں گے کہ اچھی طرح چبایا ہوا کھانا دوسرے کھانے کی نسبت کتنی جلدی ہضم ہوتا ہے۔