
زیتون کے تیل سے مردانہ کمزوری کا علاج
زیتون کے تیل کے اتنے سارے فوائد میں ایک یہ بھی فوائدہ ہے کہ یہ آپ کی جسمانی طاقت اور قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ گردوں کے امراض، دانتوں، بالوں سمیت مختلف امراض کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ جیسا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ یہ ستر بیماریوں کے لیے شفا ہے۔
زیتون کا تیل صحت اور خوبصورتی کے لیے موضوع ہے۔ اسی لیے آپ کو چاہیے کہ آپ ہر روز زیتون کے تیل کا استعمال کریں۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ زیتون کا تیل ایک بہترین شفا کا خزانہ ہے۔ اگر اس سے آپ اپنے پورے جسم کو مساج کرتے ہیں۔ تو آپ کے پورے جسم کے جو حصے ہیں خاص طور پہ آپ کے جنسی اعضاء اس میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔
جس کی وجہ سے آپ کی شادی شدہ زندگی خوشحال ہوتی ہے اور اگر آپ کو مردانہ کمزوری جیسی کوئی بھی بیماری ہے۔ تو اس سے بھی آپ کو نجات دیتا ہے۔ زیتون کے تیل کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔ ہر روز آپ ایک چھوٹے کھانے کا چمچ استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ نے اس کو زیادہ پکانا نہیں ہے۔ کیونکہ اس سے اس کی افادیت ختم ہو جاتی ہے۔
تو کوشش کریں کہ آپ زیتون کا تیل کا ہر روز استعمال کریں۔ اگر آپ کوئی سلاد استعمال کر رہے ہیں۔ تو آپ اس کے اوپر ڈال سکتے ہیں۔ ویسے بھی سردیوں کا موسم ہے ہلکا سا تیل لے کے اگر آپ اس کو گرم کر کے اس کی مالش کرتے ہیں۔ تو آپ کے پورے جسم میں خون کی گردش بڑھتی ہے۔ جس کی وجہ سے جو خون کے اندر نشونما موجود ہے۔ وہ جسم کے ہر حصے کو سہی طریقے سے پہنچتی ہے۔