
دماغ کو کمپیوٹر بنانے والی پانچ چیزیں
اگر دنیا میں سب سے طاقتور چیز کی بات کی جائے تو وہ ہمارا دماغ ہے۔ دنیا میں جتنی بھی ایجادات ہوئی ہیں اور جتنی بھی ترقی ہو رہی ہے۔ اس سب کے پیچھے ہمارا دماغ ہی ہے۔ ہمارا دماغ ہمارے پاس موجود سب سے پاورفل ٹول ہے اور اس ٹول سے فائدہ اٹھانے کے لیے اس سے بہترین حالت میں رکھنا ضروری ہے۔
ایک صحت مند دماغ کا ہونا نہ صرف ہماری ذہنی تندرستی کے لیے اہم ہے۔ بلکہ صحت مند دماغ ہماری زندگی میں کامیابی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
ہمارا دماغ ہم سے پانچ چیزیں مانگتا ہے۔ کہ وہ ہیلتھی، شارپ اور ایکٹو رہ سکے۔ جوکہ ہمیں اپنے دماغ کو ضرور دینی چاہیے۔
تو آئیے مل کر جانتے ہیں وہ کون سی پانچ چیزیں ہیں۔ پوائنٹ نمبر ١ ٹونٹی ٹونٹی کا پرسنپل، اس پرنسپل کے مطابق دماغ ہم سے کہتا ہے کہ بیس منٹ کسی کام پر توجہ دینے کے بعد بیس سیکنڈ کے لیے کہیں بیس فیٹ دور تک دیکھا کرو۔
اس سے آنکھوں کے مسلز کو آرام ملتا ہے۔ ایک ریسرچ میں یہ دیکھا گیا کہ جب آنکھوں کے مسلز تھکتے ہیں۔ تو اس سے دماغ پر اثر پڑتا ہے۔ اس لیے بیس کسی بھی چیز پر توجہ دینے کے بعد آنکھوں کو بیس سیکنڈ بیس فیٹ دور تک دیکھنے کا موقع دیا کریں۔ یا بیس سیکنڈ آپ کی آنکھوں کو بند کر کے گہری سانس لینا بھی آنکھوں کے مسلز کو آرام دیتا ہے۔
نمبر ٹو دوسری بات جو ہمارا دماغ ہم سے کہتا ہے۔ وہ یہ ہے کہ اپنے من پسند لوگوں سے اچھا میل جول رکھا کرو۔ بہت سی ریسرچ سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اپنے من پسند لوگوں سے ملنے سے دماغ بہت تیز اور تندرست رہتا ہے۔ آپ کا دماغ آپ سے کہتا ہے کہ مجھے لوگوں سے ملنا پسند ہے۔ جب لوگوں سے ملتے ہو اور باتیں کرتے ہو تو مجھے ریلیکس ہونے کا موقع ملتا ہے۔ اس لیے ہفتے میں ایک بار اپنے من پسند لوگوں سے ضرور ملا کرو۔
پوائنٹ نمبر تھری تیسری بات جو ہمارا دماغ ہم سے کہتا ہے وہ ہے ٹاک ٹو می۔ ہمارا دماغ ہم سے کہتا ہے کہ میرے پاس ہر پرابلم کا سلوشن ہے۔ جب تمہیں کوئی پرابلم ہو تو مجھ سے ایز اے سیکنڈ پرسن بات کیا کرو۔ اس لیے مجھے پرابلم کو حل کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ ایک ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب آپ ان سے اپنا نام لے کر بات کرتے ہیں۔
تب آپ دل میں اور خود میں دوری بنا لیتے ہیں۔ ایسا کرنے سے غصے اور فرسٹرشن کو حل کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ نمبر فور چوتھی بات جو ہمارا دماغ ہم سے کہتا ہے کہ مجھے اچھی اور ہیلتھی ڈائٹ دو تاکہ میں اور بہتر طریقے سے کام کر سکوں۔ ہمارا دماغ ستر فیصد ہیلتھی فیٹس پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس لیے ہیلتھی فیٹس ہمارے دماغ کے لیے بہت ضروری ہیں۔ اس کے علاوہ دماغ کو بہتر طور پر function کرنے کے لیے تازہ fruits اور سبزیاں بھی کھانی چاہیے۔
ہیلتھی فیٹس کے لیے آپ ڈرائی فروٹ کھا سکتے ہیں۔ ایک ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ روزانہ اٹھائیس گرام ڈرائی فروٹس کھاتے ہیں۔ ان کا دماغ باقی لوگوں کی نسبت اچھے سے کام کرتا ہے۔ پانچویں بات جو ہمارا دماغ ہم سے کہتا ہے وہ یہ ہے کہ نیند پوری لیا کرو. ہمارا دماغ ہم سے کہتا ہے کہ تم جب نیند سے اٹھتے ہو تب سے میرا کام شروع ہو جاتا ہے اور میں پھر لگاتار کام کرتا رہتا ہوں۔
ہمارا دماغ ہی ہمارے جسم کو کنٹرول کرتا ہے۔ اگر کوئی چیز اٹھانی بھی ہو تو ہمارا دماغ ہی ہاتھ کو سگنل بھیجتا۔ جس کی وجہ سے ہم کوئی چیز اٹھا پاتے ہیں۔ اس طرح لگاتار کام کرنے سے ہمارا دماغ تھک جاتا ہے اور جس لیے مناسب نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے دماغ کو روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند لازمی دیا کرو۔