درود ابراہیمی سے چہرے کا حسن بڑھانے کا عمل

چہرہ انسان کے جسم کا خاص حصہ ہوتا ہے. اور ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا چہرہ بہت خوبصورت اور پرکشش لگے. اس کے لیے انسان بہت تگ و دو کرتا ہے. کریموں کا استعمال فیشل اور پتہ نہیں کیا کیا? کیونکہ خوبصورت نظر آنا سب کی تمنا ہوتی ہے. تو اس کے ایک آسان سا عمل ہے تھوڑا وقت لگے گا لیکن آپ جازب نظر آنے لگ جائیں گے

تو کرنا آپ نے یہ ہے کہ آپ جب بھی وضو کریں تو وضو کرنے کے بعد تین بار درود ابراہیمی پڑھ کر اپنے ہاتھ چہرے پر دم کریں اس سے آپ کے چہرے کا نہ صرف حسن بڑھے گا بلکہ آپ دن بدن حسین ہوتے جائیں گے اور گیارہ دن آپ نے یہ عمل کرنا ہے ساری زندگی بھی کر سکتے ہیں.گیارہ دن کے اندر اندر آپ خود حیران ہو جائیں گے. کہ آپ کو کسی بھی کریم کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی. اور آپ حسین سے حسین تر ہوتے جائیں گے.

عورتیں ناغے کے دنوں میں بھی وضو کر کے یہ عمل کر سکتی ہیں. اس سے داغ, دھبے اور دانے بھی انشاءاللہ ختم ہو جائیں گے. اس کے علاوہ بھی آپ جب بھی شیشہ دیکھو تو درود پڑھ کر شیشے میں اپنے چہرے پر دم کر کرتے ہیں.

ایسا کرنا آپ کا اضافی عمل ہو گا. کیونکہ پانچ بار تو وضو کے ساتھ کرنا ہے. باقی سارا دن جتنا مرضی بھی کر سکتے ہیں. آپ کوئی بھی وظیفہ کر رہے ہوں تو بھی یہ عمل کر سکتے ہیں. کیونکہ یہ درود ابراہیمی ہے. کوئی عمل یا وظیفہ نہیں. آپ یہ عمل خود بھی کر سکتے ہیں اور دوسروں کو بھی بتا سکتے ہیں. جو خود کے لیے کرنا چاہتے ہیں.

ناظرین مصیبتوں تکلیف سے مبرا ہو کر خلوص سے درود شریف پڑھیں. جو بن مانگے عطا کر رہا ہے تو وہ اللہ اپنے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لینے سے مزید انعامات و اکرام کی بارش عطا کرے گا. جب درود پاک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں پڑھا جاتا ہے. تو اللہ پاک خود تمام کام سنوار دیتا ہے.

ناممکن کو ممکن کر دیتا ہے. اور تمام معاملات اللہ پاک غیب سے پورے فرما دیتا ہے. تو بس درود اپنا وظیفہ بنا لیں. درود پاک ایک ایسا راز ہے جو اس کا بھید پا لے. تو والدین سمیت خود بھی اور آنے والی نسلیں بھی اس سے جلا پاتی ہیں. درود پڑھنے والا رحمن, رحیم اور رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی سایہ رحمت میں آجاتا ہے. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا.

جو بندہ ایک مرتبہ درود شریف پڑھے. اللہ تعالی اس پر دس رحمتیں نازل جو دس مرتبہ پڑھے تو اس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو سو مرتبہ درود شریف پڑھے تو اللہ تعالی اس کے ماتھے پر لکھ دیتا ہے کہ یہ نفاق اور دوزخ کی آگ سے بری ہے اور مرنے کے بعد اس کو شہیدوں میں لکھے گا اور جو بندہ روزانہ ایک ہزار مرتبہ درود شریف پڑھے گا

تب تک نہیں مرے گا جب تک جنت میں اپنا ٹھکانہ نہ دیکھ لے سبحان اللہ تو آئیے ہم بھی یہ نیت کریں کہ آج سے ہم روزانہ پیارے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی ذات بابرکت پر ایک ہزار مرتبہ درود شریف لازمی پڑھا کریں گے۔

نیت کر لیجیے کیونکہ حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ مومن کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ اور جب بندہ مومن کوئی اچھی نیت کرتا ہے تو اس کا ثواب اسی وقت تک لکھ اسی وقت لکھ دیا جاتا ہے۔ اللہ تعالی عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Scroll to Top