جمعرات کا وظیفہ دولت مند ہونے کے لیے
1 min read

جمعرات کا وظیفہ دولت مند ہونے کے لیے

ہم اپنے دوست احباب کے لیے پیارے آقا صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی حدیث مبارکہ کی روشنی میں تنگ دستی فقیری سے بچنے کا ایک بہت ہی آسان اور نہایت ہی پاورفل عمل لے کر حاضر ہوئے ہیں۔ بالکل توجہ کے ساتھ نہایت ہی ادب کے ساتھ پیارے آقا صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا فرمان سنتے ہیں۔

فرمان مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص جمعرات کے دن مجھ پر سو بار درود شریف پڑھے۔ کبھی فقیر یعنی تنگ دست نہ ہو گا۔ سبحان اللہ

پیارے آقا صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فقیری تنگ دستی مال و دولت کی تنگی سے بچنے کا ایک بہت ہی زبردست عمل ہمیں ارشاد فرما دیا۔ تو ہمیں بھی چاہیے شوق و محبت کے ساتھ خلوص کے ساتھ نہایت ہی توجہ کے ساتھ جمعرات کے دن سو بار درود پاک لازمی پڑھا کریں۔

تو انشاءاللہ عزوجل تنگ دستی محتاجی ہمارے قریب نہ آئے گی۔ تو امید کرتے ہیں یہ بہت ہی پیارا عمل آپ کو اچھا لگا ہوگا اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرماے آمین۔