
جس شخص میں یہ تین باتیں ہوں گی
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص میں یہ تین باتیں ہوں گی وہ ایمان کا مزہ پا لے گا۔ ایک یہ کہ وہ شخص جسے اللہ اور اس کا رسول اس کے ماں سوا سے زیادہ عزیز ہو۔
دوسرا یہ کہ وہ کسی بندے سے محض اللہ ہی کے لیے محبت کرے۔ تیسری بات یہ ہے کہ جسے اللہ نے کفر سے نجات دی ہو پھر دوبارہ کفر اختیار کرنے کو ایسا برا سمجھے جیسا آگ میں گر جانے کو برا جانتا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو کسی کام کا حکم دیتے تو وہ ایسا ہی کام ہوتا۔ جس کی کرنے کی لوگوں میں طاقت ہوتی۔ اس پر صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ہم لوگ تو آپ جیسے نہیں ہیں۔
آپ تو معصوم ہیں اور آپ کی اللہ پاک نے اگلی پیچھے سب لغزشیں معاف فرما دی ہیں۔ اس لیے ہمیں اپنے سے زیادہ عبادت کرنے کا حکم فرمائیں۔ یہ سن کر آپ ناراض ہوئے۔ حتی کہ آپ کے چہرے مبارک سے ظاہر ہونے لگی۔ پھر فرمایا کہ بے شک میں تم سے زیادہ اللہ سے ڈرتا ہوں اور تم سب سے زیادہ اسے جانتا ہوں۔