
جسم میں ان علامات کو دیکھ کر فوراً موبائل فون سے بریک لے لیں، تاکہ بڑی بیماری سے بچے رہیں
آج کے دور میں اسمارٹ فون کے بغیر زندگی کا تصور کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ فون ہر چھوٹی بڑی ضرورت کے لیے انسان کے کام آرہا اور اس کے ساتھ ساتھ اب اسمارٹ فون میں پائے جانے والے فیچرز کی وجہ سے زندگی بہت آسان ہوگئی ہے۔ بینک کا کام ہو یا اسمارٹ فون کی مدد سے خریداری، سب کچھ بہت آسان ہو گیا ہے اور جہاں ایک طرف اسمارٹ فون
نے لوگوں کی مشکلات میں کافی حد تک کمی کردی ہے وہاں اس کے زیادہ استعمال کے نقصانات صحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق فون سے چپکے رہنا بڑوں سمیت بچوں کی جسمانی اور دماغی صحت کو بری طرح نقصان پہنچا رہے ہے اور اس آرٹیکل میں ہم انہیں نقصانات کا ذکر کریں گے تاکہ آپ کو احساس ہو کے اس گیجیٹ کا ہر وقت استعمال صحت کو کیسے برباد کرتا ہے۔ موجودہ دور میں یہ ایک ایسی بیماری ہے جو تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اب تو بچے بھی اسکا شکار ہو رہے ہیں۔ ذہنی تناؤ اپنے ساتھ کئی دوسری خطرناک بیماریوں کو پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال ذہنی تناؤ اور ڈپریشن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے اس لیے اگر آپ اینگزائٹی یا اعصابی تناؤ کا شکار ہو رہے ہیں تو یہ علامت ظاہر کرتی ہے کہ موبائل فون سے تھوڑی بریک لے لی جائے۔ موبائل کا مسلسل استعمال آنکھوں پرضرورت سے زیادہ بوجھ ڈال سکتا ہے۔عام طور پر ہمیں اس کا احساس نہیں ہوتا
، لیکن یہ دباو ہماری آنکھوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ہماری آنکھیں جسم کے حساس ترین حصوں میں سے ایک ہیں۔ موبائل کی سکرین سے نکلنے والی نیلی روشنی آپ کی آنکھوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے۔ یہ شدید سر درد، آنکھوں میں درد اور یہاں تک کہ خشک آنکھوں کا باعث بن سکتی ہے۔ ایسی صورت حال میں سیل فون کے استعمال کے دوران وقفہ لینا بہت ضروری ہے۔ کسی بھی چیز کا زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے اور جب بات الیکٹرانکس کی ہو تو بہتر ہےکہ ہم ان کے استعمال میں احتیاط برتیں۔ فون کا زیادہ استعمال کلائی میں بے حسی اور درد کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے کلائی میں جھنجھلاہٹ بھی ہو سکتی ہے اور کلائی پر پیدا ہونے والے اس کھنچاؤ کو اگر مسلسل نظر انداز کیا جاتے رہے تو اس سے بڑی پریشانی بھی پیدا ہو سکتی ہے جیسے کے کلائی کی رگوں کا مسلسل تناؤ برداشت کرتے ہُوئے کمزور ہونا وغیرہ۔ بہت سی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہے کہ آپکا موبائل جراثیموں کا گھر ہے
اور بار بار اسے ہاتھ میں پکڑنے سے یہ جراثیم ہاتھوں پر منتقل ہوتے ہیںاور جب یہ ہاتھ آپ چہرے وغیرہ پر لگاتے ہیں تو چہرے پر کیل مہاسے اور ایکنی وغیرہ پیدا ہوتی ہے اور جلد کے ساتھ ساتھ یہ جراثیم جسمانی صحت کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں اسی لیے ماہرین کہتے ہیں کہ موبائل کو کسی وائپ وغیرہ سے اچھی طرح صاف رکھیں اور اسے گندے ہاتھوں سے استعمال نہ کریں۔ اچھی صحت کے لیے مناسب نیند لینا اور وقت پر سونا بہت ضروری ہے لیکن موبائل جیسا گیجٹ جب ہاتھ میں ہو اور آپ اس پر کوئی گیم کھیل رہے ہوں یا کسی دوست سے بات کر رہے ہوں یا کوئی اور من پسند کام کر رہے ہوںتو پھر یہ آپ کو سونے نہیں دیتا اور اس کا نتیجہ صحت کی بربادی کی شکل میں نکلتا ہے اور پُوری نیند نہ لینے سے آنکھوں کے نیچے حلقے پیدا ہوتے ہیں اور چہرے کی رونق غائب ہو جاتی ہے اور سارا دن سستی اور کاہلی آپ کے کاموں پر اثر انداز ہوتی ہے۔