تہجد وہ واحد نماز ہے جو مؤذن کی نہیں دل کی اذان پر پڑھی جاتی ہے

تہجد وہ واحد نماز ہے جو مؤذن کی نہیں دل کی اذان پر پڑھی جاتی ہے تہجد کے وقت اگر آنکھ کھلے تو سمجھ لو کہ بلاوا آسمان سے آیا ہے تہجد میں مانگی گئی دعا ایسا تیر ہے جس کا نشانہ کبھی خطا نہیں ہوتا وقت تہجد آسمان کی جانب دیکھو تو محسوس ہوتا ہے جیسے ساری کائنات صبر کے رنگوں سے سجائی گئی ہے تہجد کی دعائیں اللہ نے بس کن کہنے کے لیے بنائی ہیں پتا ہے محبت کیا ہے

نماز سے کسی کو تہجد پہ لے آنا وہ محبت کس قدر پر خلوص ہو گی جسے تہجدوں میں مانگا گیا ہو تہجد وہ لاڈلی عبادت ہے جو اپنی بات منوا کر ہی دم لیتی ہے تہجد میں آنکھ سے گرنے والے آنسو اکثر دعاؤں کی قبولیت کا وسیلہ بن جاتے ہیں تم تہجد تک خود نہیں جاتے بلکہ تہجد کو تم تک لایا جاتا ہے تم سجدوں کو نہیں چنتے بلکہ تمہیں سجدوں کے لیے چن لیا جاتا ہے ایسا کوئی زخم نہیں جس کی تہجد میں شفا نہیں اگر تمہاری دعائیں رد ہونی ہوتیں تو تمہیں تہجد تک لایا ہی نہ جاتا تہجد نام ہے اس سکون کا جس میں میری اللہ سے گفتگو طویل ہوتی ہے

وہ دکھ جو رات بھر سونے نہیں دیتے ان کی مرہم تہجد میں موجود ہے تہجد ایک دعا ساری زندگی بدل دیتی ہے جس کے نصیب میں سجدہ تہجد لکھ دیا گیا اس کے نصیب میں خدا لکھ دیا گیا جن کے دل اس کی محبت سے بھر جاتے ہیں پھر وہ ان کے لیے تہجد خاص کر دیتا ہے تہجد محبت کی عبادت ہے تہجد ہر درد کی راحت ہے تہجد کی دعا مقدر بدلنے کی طاقت رکھتی ہے اور جانتے ہو سکون کیا ہے اپنے رب سے اکیلے میں بیٹھ کر گفتگو کرنا فرض نماز کے بعد تہجد وہ واحد نماز ہے جو اللہ سے کن کہلوانے کی طاقت رکھتی ہے مجھے معلوم ہے اسے کیسے منانا ہے بس تہجد اور کچھ آنسو

Scroll to Top