
تمام پریشانیوں کے حل کے لیے بہترین وظیفہ
میں آپ کو پیارا سا وظیفہ بتانے والا ہوں۔ ایسا وظیفہ کہ جو آپ کی تمام پریشانیوں کو حل کر دے گا۔ اس کے بہت زیادہ فوائد ہیں، وہ بھی میں آپ کو بتاؤں گا۔ وہ وظیفہ کیسے پڑھنا وہ بھی میں آپ کو بتاؤں گا۔ جو اس وظیفے کو پڑھتا ہے اللہ تبارک و تعالی اس کی تمام پریشانیوں کو ختم فرما دیتا ہے۔
اللہ تبارک و تعالی اسے عروج اور ترقی عطا فرماتا ہے۔ اگر کسی کی جاب نوکری کا مسئلہ ہے اور اس کو جاب کہیں پر نہیں مل رہی ہے۔ تو وہ سچی نیت کے ساتھ اس وظیفے کو پڑھے انشاء اللہ اسے اچھا روزگار اچھی جاب مل جائے گی۔ اچھا جو کاروباری حضرات ہیں ان کے کاروبار میں برکت نہیں ہو رہی ہے۔ ان کے کاروبار میں نقصان ہو رہا ہے۔
تو وہ اس وظیفے کو پڑھیں انشاءاللہ اس کا کاروبار بڑھتا ہی رہے گا۔ میری بہنوں میرے بھائیوں یہ بہت ہی زبردست پاورفل وظیفہ ہے۔ کیونکہ اللہ پاک کے نام میں بہت پاور ہے کہ جو صدق دل کے ساتھ اس وظیفے کو پڑھے گا انشاءاللہ اس کی تمام کی تمام مرادیں پوری ہو جائیں گی۔
جو مانگے گا وہ مل جائے گا۔ جو میرے بہن بھائی رشتے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ وہ اس وظیفے کو پڑھ لیں انشاءاللہ اچھا اور نیک رشتہ آئے گا۔ جو اس وظیفے کو پڑھے گا انشاءاللہ اس کے مال و دولت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ وہ انشاءاللہ کسی کا محتاج نہیں رہے گا۔
وہ وظیفہ ہے اللہ الصمد کا، تو اس وظیفے کو آپ نے روزانہ تین سو تیرہ مرتبہ پڑھنا ہے۔ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے۔ یہ وظیفہ آپ نے دن اور رات میں کسی بھی وقت پڑھ لیں۔ اگر آپ اس کو شیئر کریں گے تو آپ کے شیئر کرنے کی وجہ سے جو وظیفے کو پڑھے گا اس کو فائدہ ہوگا تو انشاءاللہ آپ کے لیے یہ صدقہ جاریہ ہو جائے گا