
بدھ کے دن کا خاص وظیفہ
اگر آپ کسی بھی پریشانی میں مبتلا ہیں یا کسی مسائل میں گھرے ہوئے ہیں اور آپ کا وہ مسئلہ حل نہیں ہو رہا اور آپ کو پریشانی سے نجات نہ مل رہی ہو۔ تو ہم آپ کے لیے ہر پریشانی سے نجات اور تمام مسائل دور کرنے کے لیے ایک بہت ہی زبرست روحانی قرآنی عمل یعنی وظیفہ لے کر حاضر ہوئے ہیں۔
یہ وظیفہ آپ نے بدھ کے روز یعنی بدھ کے دن یا رات میں کرنا ہے۔ یہ جو بدھ آ رہا ہے اس کو نہیں جب بھی آپ کی زندگیوں میں کوئی بدھ کا دن آئے تو آپ نے یہ وظیفہ کرنا ہے۔ یہ وظیفہ پڑھنے والا ہر خیر سے بھلائی سے مستفید ہوتا ہے۔ اس کی تمام پریشانیاں مصیبتیں اور تمام مسائل اس کے حل ہو جاتے ہیں۔
اس عمل کی تمام دوستوں کو عام اجازت ہے۔ یہ وظیفہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور وظیفہ یہ ہے کہ بدھ کے روز قرآن مجید کے اندر آخری سپارے کی سورہ ہے۔ کوئی بھی آپ کی دینی دنیاوی حاجت ہو خواہش و نیک جائز ہو نیک جائز حاجت ہو۔ آپ اس کے لیے یہ عمل کر سکتے ہیں۔ رزق کے مسائل کے لیے آپ یہ عمل کر سکتے ہیں کہ اس عمل سے رزق کی تنگیاں اللہ تبارک و تعالی دور فرمائیں گے۔
یہ عمل اہمیت پر مبنی ہے اور جن ساتھیوں نے بھی یہ عمل کیا ان کے گھر میں ایسی خوشحالی آئی ایسا اللہ کریم کا کرم ہوا کہ وہ انسان خود یہ سب کچھ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ کہ اتنا جلدی ہم پہ اللہ پاک نے کرم کر دیا۔ بدھ کے دن سورۃ التکاثر کس طرح پڑھنی ہے۔ اگر قرآن مجید آپ کو حفظ ہے یا آپ اس سورۃ کو زبانی پڑھ سکتے ہیں۔ تو ٹھیک ہے نہیں تو آپ نے باوضو حالت میں یہ عمل کرنا ہے۔
اول آخر آپ نے تین تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے اور اس عمل کے لیے وقت کی کوئی قید نہیں ہے۔ یعنی کہ صبح پڑھیں دن کو پڑھیں رات کو پڑھیں شام کو پڑھیں جب بھی آپ کے پاس ٹائم ہو آپ نے اسے پڑھنا ہے۔ لیکن خلوص دل خلوص نیت کے ساتھ آپ نے یہ وظیفہ کرنا ہے۔ وہ طریقہ کار کیا ہے کہ سورۃ تکاثر اول درود شریف تین تین مرتبہ اور درمیان کے اندر سورۃ تکاثر یہ چالیس مرتبہ ایک ہی نشست میں ایک ہی جگہ پہ بیٹھ کر آپ نے پڑھنی ہے۔
یہ وظیفہ پڑھنے والا ہر خیر سے مستفید ہوتا ہے، اس کی تمام پریشانیاں دور ہو جاتی ہیں، تمام مسائل اس کے حل ہو جاتے ہیں۔ دوستوں اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ قرآن مجید فرقان حمید یہ اللہ تعالی کی وہ لاریب اور بے عیب کتاب ہے کہ اللہ تبارک و تعالی جو اس انسان کے اوپر بہت زیادہ مہربان ہوتے ہیں۔
جو انسان یہ سورۃ پڑھتا ہے یا قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہے۔ تو یہ سورت آپ کو غموں کی وادیوں سے نکال کر باہر کر دے گی۔ اللہ کریم آپ کو ہر غم سے ہر پریشانی سے نجات کا پروانہ نصیب فرمائے۔