اللہ نے ان پر لعنت کی جنہوں نے
1 min read

اللہ نے ان پر لعنت کی جنہوں نے

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب بندہ زنا کرتا ہے۔ تو ایمان اس سے نکل کر چھتری کی طرح اس کے سر پر ہو جاتا ہے۔ جب وہ اس عمل سے رجوع کر لیتا ہے۔ تو ایمان بھی اس کی طرف پلٹ آتا ہے۔

حضرت ابو موسی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر ہمیں پانچ چیزوں کے متعلق خبر دیتے ہوئے فرمایا۔ بے شک اللہ نہ سوتا ہے نہ یہ اس کی شان کے لائق ہے کہ وہ سو جائے۔ وہ میزان کو اوپر نیچے کرتا رہتا ہے۔

رات کا عمل دن کے عمل سے پہلے اور دن کا عمل رات کے عمل سے پہلے اس کی طرف پہنچا دیا جاتا ہے۔ اس کا حجاب نور ہے۔ اگر وہ اس حجاب کو ڈھا دے تو اس کے چہرے کے انوار وہاں تک اس مخلوق کو جلا دیں گے۔ جہاں تک اس کی نگاہ پہنچتی ہے۔

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا چھ قسم کے لوگوں پر میں نے لعنت کی اور اللہ نے بھی ان پر لعنت کی اللہ کی کتاب میں اضافہ کرنے والا، اللہ کی تقدیر کو جھٹلانے والا، طاقت کے بل بوتے پر مسلط ہونے والا شخص یعنی وہ کسی ایسے شخص کو معزز بنائے جسے اللہ نے ذلیل بنایا ہو اور کسی ایسے شخص کو ذلیل بنا دے جسے اللہ نے معزز بنایا ہو، اللہ کے نام کی بے حرمتی کرنے والا یعنی میری اولاد کی بے حرمتی کرنے والا اور میری سنت کو ترک کرنے والا۔