اللہ صمد کا وظیفہ

اللہ صمد اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ہے۔ جس کے معنی اللہ بے نیاز کے ہیں۔ جو شخص اللہ کے مقرب بندوں میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ وہ اس نام یعنی اللہ الصمد کو کثرت کے ساتھ پڑھا کرے۔ آج ہم آپ کو اللہ صمد کے پڑھنے کی برکات سے آگاہ کریں گے۔

اللہ صمد کے ورد سے لوگوں کو بے شمار فیوض و برکات حاصل ہوتے ہیں۔ جو شخص یہ چاہے کہ اس کے کاروبار میں خیر و برکت اور رزق میں وسعت ہو جاۓ۔ تو وہ روزانہ ایک ہزار مرتبہ اللہ صمد پڑھے۔ انشاءاللہ دنیاوی دولت حاصل ہو گی اور کبھی خالی جیب نہیں رہے گا۔

اگر کوئی دنیا کے مکروفریب میں مبتلا ہو اور اس سے چھٹکارا پا کر سکون قلب حاصل کرنا چاہتا ہو۔ تو اسے چاہیے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب میں ساری رات اللہ صمد پڑھے۔ انشاءاللہ، عجیب فرحت اور سکون محسوس کرے گا۔

ہر نماز کے بعد جو شخص تینتیس مرتبہ اللہ صمد پڑھے وہ اجر عظیم پائے گا۔ دنیا اس سے پیار کرنے لگے گی۔

جو شخص تہجد کے وقت پانچ سو مرتبہ پڑھے۔ وہ دین و دنیا میں سکھ اور راحت پائے گا۔ پریشانیاں اس سے دور رہیں گی اور اگر کوئی ایک کروڑ مرتبہ پڑھ لے تو جو اللہ سے مانگے گا وہی پائے گا۔

اگر کسی بچے کو سبق یاد نہ ہوتا ہو تو یہ آیت سات مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر لیں اور اکتالیس دن تک ایسے ہی دم کر کے اس کو پلاتے رہیں۔ انشاء اللہ وہ پڑھائی کی طرف راغب ہو گا اور جلد ہی اسے سبق یاد ہونا شروع ہو جائے گا۔

Scroll to Top